1.
جیت نا ممکن ہو تو ہارو بھی ایسے
کہ دشمن بھی جیتنے نہ پائے۔
2.
پریشان ہونا ، پریشانی کی بات نہیں، پریشان رہنا،
پریشانی کی بات ہے۔
3.
جنہیں یقین ہوتا ہے کہ وہ جیت جائیں گے وہ جیت جاتے
ہیں۔
4.
ہم کسی کے لئے تب تک اچھے ہے جب تک ہم انہیں فائدہ
پہنچاتے رہیں۔
5.
کیا آپ بڑا آدمی بننا
چاہتے ہو !اور ساتھ یہ بھی چاہتے ہو کہ تمہیں کبھی تکلیف نہ اٹھانی پڑے، تمہیں مشقت نہ کرنی پڑے، تمہیں باتیں نہ سننی
پڑیں، تمہیں درد نہ سہنا پڑے، ، تمہیں تھکنا نہ پڑے، تمہیں جلنا نہ پڑے ،تمہیں
نیند خراب نہ کرنی پڑے!تم اوروں سے آگے تو
نکلنا چاہتے ہو لیکن ان سے زیادہ محنت نہیں کرنا چاہتے۔درد سہنا پڑے گا، طعنے سننے
پڑیں گے، لوگوں کا ہنسنا برداشت کرنا پڑے گا، بڑے بڑے مگرمچھوں سے لڑنا پڑے گا۔پانی میں تیرنے کے لیے کنارے پڑ کھڑے رہنے سے کام نہیں بنے
گا! پانی میں اترنا پڑے گا، غوطے کھانے
پڑینگے، دن رات ایک ہی کام کو بار بار کرنا پڑے گا، بازو تھکیں گے، جان تھکے گی،
حوصلے ٹوٹیں گے۔یہی تو وہ وقت ہوگا جب رکنا نہیں، تھمنا نہیں، حوصلہ نہیں ہارنا،
ہمت نہیں ٹوٹنے دینی۔آخر کار، انشاء اللہ کامیابی تمہارا مقدر ہوگی ۔



Post a Comment